بیوی کے شاہی خاندان کے ساتھ اختلافات کے بعد شہزادہ ہیری نے بھی بجلیاں گرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، ایسا انکشاف کر دیاکہ ملکہ برطانیہ کی پریشانی کی حد نہ رہے،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان


(لندن) شہزادہ ہیری کی امریکی اداکارہ میگھن مارکل کے ساتھ شادی کے بعد برطانوی شاہی خاندان اندرونی جھگڑوں کی وجہ سے عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز  بن  گی ہے اور اب شہزادہ ہیری کی لکھی گئی کتاب نے ہلچل مچا رکھی ہے جس کا پہلا حصہ جلد منظرعام پر آنے جا رہا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق شہزادہ ہیری کی کتاب کی شاہی خاندان کے اکثر لوگوں کی طرف سے مخالفت کی جا رہی ہے تاہم شہزادی یوجین نے ان کی کتاب کی حمایت کر ڈالی ہے جس پر ان کی جلاوطنی کا بھی امکان پیدا ہو ا تھا ۔رپورٹ کے مطابق شاہی مبصر ڈنکن لارکومبے نے کہا ہے کہ شہزادی یوجین جس طرح شہزادہ ہیری کی کتاب کی حمایت کر چکی ہے۔ اگر وہ شہزادہ ہیری کی سوانح حیات لکھنے میں مدد کرتی ہیں تو انہیں بھی جلاوطن ہونا پڑ سکتا ہے۔ جب باقی پورا شاہی خاندان شہزادی یوجین کے اس فیصلے سے سخت ناراض ہو گا تو اسے شاہی خاندان کو چھوڑ کر جلاوطن ہونا ہی پڑے گا۔رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری نے خود اپنی سوانح حیات لکھنے کے لیے اپنی کزن شہزادی یوجین سے مدد مانگی تھی جس کی شہزادی یوجین نے حامی بھر لی۔ شہزادہ ہیری کی اس کتاب میں شاہی خاندان کے متعلق کافی راز منکشف ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے'۔
 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ