اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
(ممبئی) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی فحش فلمیں بنانے اور آن لائن پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتاری کے بعد سے اس معروف جوڑی کے متعلق کئی باتیں منظرعام پر آ رہی ہیں۔ اب راج کندرا کے شلپا شیٹی کو شادی کی پیشکش کرنے کی حیران کن کہانی سامنے آ ئ ہے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق راج کندرا اگرچہ امیر کاروباری شخص تھے مگر انہوں نے جب شلپا کو شادی کی پیشکش کی اور شلپا نے حامی بھری تو راج نے محض 5قیراط ہیرے کی انگوٹھی شلپا شیٹی کو پہنائی۔رپورٹ کے مطابق شلپا شیٹی نے راج کو شادی کے لیے ہاں تو کہہ دی مگر اس قدر چھوٹی انگوٹھی کی وجہ سے وہ کچھ خاص متاثر نہیں ہوئی تھیں۔ ماضی میں وہ ایک انٹرویو میں بتا چکی ہیں کہ راج نے بہت چھوٹی انگوٹھی کے ساتھ مجھے پرپوز کیا جس سے میں بالکل بھی متاثر نہیں ہوئی تھی۔ ان دنوں میں کارل لیگرفیلڈ شو کے لیے پیرس میں موجود تھی۔ راج میرے پیچھے پیرس گیا اور وہاں مجھے شادی کی پیشکش کی۔ راج نے اس مقصد کے لیے ایک پورا بینکوئٹ ہال بک کرایا ۔ یہ سب کچھ میرے لیے سرپرائز تھا۔ وہ مجھے یہ کہہ کرلے گیا تھا کہ وہ ایک دوست کے گھر پر لنچ کریں گے لہٰذا میں اچھی طرح تیار ہو جاؤں۔میری بہن نے مجھے سرخ لباس پہننے کو کہا تھا۔ وہ بھی راج کے ساتھ ملی ہوئی تھی۔ وہاں راج نے مجھے پرپوز کیا اور صرف 5قیراط کی انگوٹھی پہنائی تھی۔ “
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ