اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
اداکارہ میرا اپنے متنازعہ بیانات اور کچھ سکینڈلز کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز رہتی ہیں۔ یہ سکینڈلز ان کے خلاف بنائے جاتے ہیں یا وہ خود بنواتی ہیں؟ اس حوالے سے ٹی وی میزبان نادیہ علی نے چشم کشا انکشاف کر ڈالا ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق نادیہ علی نے کہا ہے کہ اداکارہ میرا نے ایک بار مجھے کہا تھا کہ میں ان کا گلوکار علی ظفر کے ساتھ سکینڈل بناﺅں۔ نادیہ علی کہتی ہیں کہ میں ایک شو کی میزبانی کر رہی تھی۔ اچانک میرا میرے پاس آئی اور کہا کہ یہاں سب سے پرکشش لڑکا کون ہے؟ ان کے سوال پر میں بہت حیران ہوئی۔ اس وقت علی ظفر سٹیج پر پرفارم کر رہے تھے۔ میرا نے مجھے کہا کہ میرا علی ظفر کے ساتھ سکینڈل بناﺅ۔ ایک بار میں خاموش رہی تو اس نے دوسری بار مجھے کہا کہ اس کے ساتھ میرا سکینڈل بناﺅ اور جب میں نے اس کے کہنے پر ایسی کوئی اناﺅنسمنٹ نہ کی تو وہ خود ہی سٹیج پر علی ظفر کے پاس چلی گئی۔ “ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں44سالہ اداکارہ میرا کی طرف سے سیاست میں آنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوں گی'۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ