اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
(پاکستان )مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ کشمیریوں نے پاکستان ٹھگ انسٹیٹیوٹ کے خیالی پلاؤ اور اعلانات کی سیاست کو مسترد کردیا ہے،گالی اور گولی کی سیاست کرنے والے کشمیریوں سے سودے بازی کررہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی پنجاب ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ گندی پارٹی ہر جگہ اپنی گندی روایات پھیلانے کےلئے پر تول رہی ہے، عمران خان کو آزاد کشمیر میں بھی لوٹے اور اے ٹی ایم مل گئی ہیں.
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کا پیسہ بھی آزاد کشمیر الیکشن کےلئے استعمال ہو رہا ہے، مریم نواز کی تقریروں کا اثر ابھی تک موجود ہے،سیلیکٹڈ مریم نواز کی موجودگی میں کشمیر سے بھاگ گیا.انہوں نے کہا کہ ظل تباہی کی نوکرشاہی ذاتیات کی سیاست سے کشمیریوں کے دل لبھانے کی کوشش کررہی ہے ،عمران خان کے ترجمان اپنی روٹیاں حلال کرنے کےلئے کیچڑ اچھالنے میں لگے ہوےہیں.
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ