اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
23 مارچ کو ہر سال پاکستان میں یومِ پاکستان کی تقریب بھرپور جوش اور جذبے کے ساتھ منائی جاتی ہے لیکن دہشتگردی کے باعث اس تقریب کو 2008 میں بند کردیا تھا جو سات سال تک بند رہی اور 2015 میں دوبارہ شروع ہوئی تھی'۔پاکستان میں یومِ پاکستان کی پریڈ کی سات سال بعد بحالی ممنون حسین کے دورِ صدارت میں ہوئی تھی۔ اس پہلی پریڈ میں انہوں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جب کہ اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت اعلیٰ فوجی و سیاسی قیادت نے شرکت کی۔اسی پریڈ میں پاک فوج کے اس وقت کے سربراہ ایئر مارشل سہیل امان نے خود پاکستان کا تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈر طیارہ اڑایا اور فلائی پاسٹ کی قیادت کرتے ہوئے صدرِ مملکت ممنون حسین کو سلامی پیش کی۔خیال رہے کہ سابق صدر ممنون حسین بدھ کے روز کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ گزشتہ دو ہفتوں سے ہسپتال میں داخل تھے۔ ان کے بیٹے کے مطابق انہیں کینسر کا عارضہ لاحق تھا۔ انہوں نے 2013 سے 2018 تک پاکستان کے 12 ویں صدر کے طور پر خدمات سرانجام دیں تھے'۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ