پاکستان سے امارات جانے والی پروازوں پر پابندی میں 28 جولائی تک توسیع کر دی،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان
( ابوظبی ) متحدہ عرب امارات حکومت کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے دبئی کے لیے پروازوں پر پابندی میں 28 جولائی تک مزید توسیع کردی گئی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں ایئر لائن حکام  کا کہنا کہ وہ مسافر جو گزشتہ 14روز کےدوران ان 4 ممالک میں رہے ہوں، انہیں کہیں سے بھی متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،کووڈ-19 کے حفاظتی پروٹوکولز پر عمل رکنے والے متحدہ عرب امارات کے شہری، یواے ای گولڈن ویزہ رکھنے والے اور سفارتی مشن کے اراکین کو امارات کے سفر کے لیے استثنیٰ حاصل ہو گا۔
ایئر لائن نے ہدایت جاری کی ہے کہ جن مسافروں کی پروازیں کووڈ-19 کی پابندیوں کی وجہ سے منسوخ ہوگئی ہیں یا مذکورہ روٹس پر سفری معطلی سے متاثر ہیں، وہ اپنے امارات کے ٹکٹ ساتھ رکھیں اور سفر کی بحالی اور نئے سفر کی منصوبہ بندی کے لیے ایئر لائن اور بکنگ آفس سے رابطے میں رہیں،ہمارے رابطہ سینٹر توقعات سے زیادہ کالز وصول کر رہے ہیں، اگر اگلے 48 گھنٹوں میں سفر کے متعلق آپ کی کال نہ ملے تو برائے مہربانی دوبارہ کال کریں۔رواں ماہ کے اوائل میں امارات نے پاکستان، بنگلادیش اور سری لنکا سےہوائی سفر پر 15 جولائی تک پابندی عائد کردی تھی، یہ توسیع پاکستان سمیت دنیا کے 14 ممالک کے لیے پروازوں پر بھی عائد کی گئی  ہے'۔  

Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ